May 30, 2011 - علی شیراز
1 تبصرہ

میرا مختصر تعا رف

  میں ضلع قصور کے گاؤں جاگو والہ میں ۱۹۷۲میں پیدا ہوا۔ عمر عزیز کے ۲۶سال پاکستان میں گزرے اور پھر ۱۹۹۹میں دیس نکالا ملا  تو انگلستان کے شہر مانچسٹر میں آمد ہوئی۔ سفر ہجرت  پچھلے دس سالوں سے کچھ تھما تھما سا تھا لیکن پاؤں کا چکر اب پھر پچھلے سال سے  پیٹربرا لے آیا ہے۔ پاکستان میں بھی درس و تدریس  ہی میرا پیشہ تھا اور انگلستان میں بھی  اسی کام سے منسلک ہوں۔ مطالعہ کا بے حد شوق تھا اور ابھی بھی ہے۔اردو زبان کا شیدائی  ہوں اور اب اردو ہی پڑھا رھا ہوں۔   اردو  یو۔کے میں انگلش کے بعد سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ ہر سال یو۔کے سے  چھ ہزار کے قریب طالب علم جی۔سی۔ایس۔ای اور پانچ سو  کے لگ بھگ اردو  اے لیولز کا امتحان پاس کرتے ہیں۔ یو ۔کے میں اردو کا مستقبل  والدین، کمیونٹی اور اساتذہ کے ہاتھوں میں ہیں کہ وہ کسطرح  اور کیسے نسل نو میں اردو کا ذوق و شوق پیدا کرتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”میرا مختصر تعا رف

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *