August 4, 2013 - علی شیراز
تبصرہ کریں

فلموں کے ذریعے اُردو زبان کی تدریس

فلمیں برطانیہ کے تعلیمی نصاب کا ایک اہم جزو ہیں اور یہاں کے جی۔سی ۔ایس۔ای اورجی۔سی۔ای اُردو کے نصاب میں شامل  بھی ہیں۔ فلموں کے ذریعے آپ  بغیر سفر کیے کمرہ جماعت کے اندر ہی طالب علموں کو  غیرمُلکی تہذُیب وثقافت ،تاریخ   اور مُوسیقی کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں۔ فلمیں دیکھنا ایک غیر فعال سرگرمی نہیں ہےبلکہ آپ اپنے طالب علموں کو اس میں شامل کر سکتا ہیں اور اُن کو    لکھنے، بولنے سننے اور پڑھنے کی مہارتیں سکھا سکتے ہیں۔ تین جولائی کو مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی  نےروٹس ان ٹو  لینگویجز کے زیر ا ہتمام  مختصر فلموں کے ذریعے جی۔سی۔ایس۔ای اور جی۔سی۔ای کی سطح پر زبان کی تعلیم  کس طرح دی جا سکتی ہے کا  ایک سیشن کیاجس میں مختلف زبانوں کے ساتھ اُردو  زبان کی فلموں کے ذریعے تعلیم کا سیشن بھی شامل تھا جسے مانچسٹر یونیورسٹی کے لیکچرارشیراز علی نے پیش کیا۔ شیراز علی نے  مختلف فلموں کے ویڈیوز دکھائے اور بتایا کہ کس طرح ان ویڈیوز کے ذریعے ذخیرہ الفاظ اور اُردو گرائمر سکھائی جا سکتی ہے۔ اس سیشن میں برطانیہ  کے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی اور اس سیشن کی بے حد تعریف کی۔ شیراز علی نے کہا کی کسی بھی زبا ن اور کلچر کو سکھانے کے لئے فلمیں بہترین ذریعہ ہیں کیونکہ فلمیں کسی بھی ملک کی زبان،طرزمعاشرت اور ثقافت کی عکاس ہوتی ہیں اور  گانوں کے اندر کیونکہ الفاظ کی تکرار ہوتی ہے اسی لئے  جلد ہی  یاد ہو جاتے ہیں۔Questions about film Veer Zara

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *