June 6, 2012 - علی شیراز
تبصرہ کریں

Third Annual Urdu Teachers Conference at Jack Hunt School (Peterborough) UK

اُردو ٹیچرز کا نفرنس ۲۰۱۲
جیک ہنٹ سکول میں ۳۰مئی بروز بُدھ اُردو ٹیچرز کی تیسری سالانہ کانفرنس زیرِ اہتمام ڈاکٹر مُحمد نواز صدر شعبہ اُردو جیک ہنٹ سکول منعقد ہوئی۔ کانفرنس صُبح ساڑھے نو بجے سے لیکر سہ پہر ساڑھے چار بجے تک جاری رہی۔ کانفرنس میں برطانیہ کے علاوہ پاکستان سے بھی اسا تذہ نے شرکت کی۔ سب سے پہلے سکول کی ہیڈ ٹیچر مسز پامیلا کلبی نے حاضرین کا والہانہ انداز میں استقبال کیا اور اُن کو جیک ہنٹ سکول کی تیسری انٹر نیشنل اُردو کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔
کا نفرنس کے پہلے سیشن میں ڈا کٹر محمُد نواز صاحب نے جی سی ایس ای اسپکنگ اور رایٹنگ کے بارے میں اپنے تجربات سے اور بورڈ کی ضروریات کے مطا بق حا ضرین کی ذہنی اور علمی تسلی اور تشفی کی۔ اس کے علاوہ حاضرین کے مختلف سوا لات کے بھی مدلل انداز میں جوابات دئیے۔ دوسرے سیشن میں نواز صاحب نے آف سٹڈ کے نئے فریم ورک پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس کے ساتھ
سا تھ آوٹ سٹیڈ نگ لیسن پڑھانے اور تیار کرنے کے مختلف طریقوں سے اساتذہ کو آگاہ کیا جسے اساتذہ نے بے حد سراہا اور ڈاکٹر نواز صاحب کی علمی قابلیت پر اُنہیں دل کھول کر داد وُتحسین سے نوازا۔
تیسرے سیشن میں مسٹر مینڈن ہیڈ آف ماڈرن فارن لینگویجز نے ایم اف ایل میں ویڈیو کانفرنس کے استعمال پر بڑے جامع انداز میں گفتگو کی اور حا ضرین کو بتایا کے کسطرح سکا ئیپ کا مفت استعمال کر کے طالب علمو ں کی زبانوں میں دلچپی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
چوتھے سیشن میں پاک اُردو انسٹالر کے خالق م بلال م صاحب نے پاکستان سے سکا ئیپ پر آ کر کمپوٹر، انٹرنیٹ اور اُردو کے تاریخی اور علمی رشتے پر گفتگو کی اور پاک اُردو انسٹالر کی اا ہمیت اور اس کے استعمال کے طریقہ سے حا ضرین کو آگاہ کیا اور کمپیوٹر پر اُردو لکھنے کے حوالے سے حاضرین کے مختلف سوالات کے بھی تسلی بخش جوابات دئیے۔ چوتھے سیشن کے بعد کھانے کا وقفہ تھا۔ وقفے کے دوران حا ضرین کی روا ئتی ایشائی کھانوں سے تواضح کی گئی۔
کھانے کے فورا بعد پانچواں اور آخری سیشن آئی سی ٹی روم میں شروع ہوا جہاں حا ضرین کو اُردو میں آئی سی ٹی کے استعمال کے علاوہ اُردو کی مختلف ویب سا یٹز کے بارے میں کماحقہ معلومات دی گئیں۔ جن میں اُردو آٹ ہوم ، علی شیراز.کوم اور اُردو ڈا ئجسٹ .پی کے سر فہرست تھیں۔ اُردو ڈائجسٹ جلد ہی اپنی ویب سائیٹ پر جی سی ای اور جی سی ایس ای کا علیحدہ سیکشن بنائے گا اس سلسلے میں اُن سے مشاورت جاری ہے۔
کانفرنس کا اختتام مسٹر مینڈن اور ڈاکٹر نواز کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ کانفرنس میں جن اُردو اساتذہ نے شرکت کی اُن کے نام اسطرح سے ہیں:۔ مسز سفینہ علیم (پاکستان)۔ مسٹر طالب صاحب (پاکستان)۔ مسٹر مسعود جاوید ہاشمی صاحب( مانچسٹر) مسٹر مُحمدزاہد صا حب( برمنگھم)۔ ساجد یونس صاحب ( برمنگھم)۔ عبدالمصیب صاحب (بریڈ فورڈ) ۔ محُمد اصغر صاحب (ڈربی) ۔ ہارون رشید صاحب (لوٹن) ۔ مسز یاسمین سُہیل ( برسٹل) ۔ یوسف تبسم صاحب (لندن) پیٹل صاحب (لندن)

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *