November 28, 2016 - علی شیراز
تبصرہ کریں

الوداعی تقریب کی روداد

قومی کونسل برائے فروغ اردو برطانیہ کی اے کیو اے امتحانی بورڈ کے پروڈکٹ منیجر لینں زی واکر اور ڈینیس فن ڈے لے کے اعزاز میں الوداعی تقریب مورخہ ۵۲  نومبر بروز ہفتہ کو صنم ریسٹورنٹ  میں ہوئی۔تقریب میں اردو ایگزمینرز اور اردو اساتذہ نے خاص طور پر شرکت کی۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو کے چیرمین نے مہمانوں کو خوش   آمدید کہا اور  ان  کی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے اردوامتحانات کی چیرپرسن نے بھی خطاب کیا۔پاکستانی قونصلیٹ سے ایڈمن اتاشی محمد طاہر قونصل جنرل ظہور احمد کی ہدایت  پر تشریف لائے اور لینں زی واکر اور ڈینیس فن ڈے لے کو اردو زبان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں شیلڈز بھی دیں۔ img-20161126-wa0042 img-20161126-wa0013 img-20161126-wa0019 img-20161126-wa0030 img-20161126-wa0035

تقریب میں مانچسٹر یونیورسٹی کے اردو لیکچرار شیراز علی نے خصوصی شرکت کی اور مہمانوں کی اردو کے امتحانات کے سلسلے میں کئے گئے کام کی خوب پذیرائی کی۔ تقریب  میں بابائے اردو امتحانات مصطفی اعظمی، سلیم قریشی، اردو سینئر ایگزمینر عفت حمید ایم  بی ای، مسعود ہاشمی، خالد فراز، بیگ صاحب اور عتیق حنوک نے خاص طور پر شرکت کی۔ مہمانوں کی پاکستان کے روایتی کھانوں سے تواضع کی جسے مہمانوں نے بہت  پسند کیا۔

رپورٹ اعجاز افضل

نوائے جنگ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *